اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ روانہ ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے: ذرائع

کوئٹہ / راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پیدا ہونے والی بد امنی کی نئی لہر کے باعث آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ انہیں دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف سی پیک اور گوادر سے متعلقہ معاملات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیں گے جبکہ کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایس پی مبارک شاہ اپنے تین محافظوں سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ اس سے کچھ روز قبل ایک خود کش حملے میں ایس ایس پی قلعہ عبداللہ سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 23 جون کو بھی آئی جی بلوچستان پولیس کے دفتر کے سامنے دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوئے تھے۔