اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنوازشریف کاجاناٹہرگیا،سعیدمغل

برمنگھم(اوورویز ڈیسک) حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر کے سابق مشیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا تحقیقاتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جانا ٹھہر گیا ہے اب وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ان کے لئے عزت اسی میں ہے تاخیر نہ کی جائے ورنہ اندرون ملک و بیرون ملک پاکستانی عوام کا شدید ردعمل ہوگا۔ انہوںنے مزید بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا پاکستان سے بیرون ملک ملین دولت بیرون ملک غیر قانونی منتقل ہوئی۔ جبکہ پاکستان میں غریبوں کے بچے بھوک، افلاس سے جاں بحق ہو رہے ہیں اور ان حکمرانوں نے اربوں ڈالر کی جائیدادیں بیرون ملک خریدی ہیں۔ جبکہ غریبوں کے بچے کچرے کے ڈھیروں میں روٹی کے ٹکڑے تلاش کرکے اپنی بھوک ختم کر رہے ہیں ایسے فرعونوں کو عبرت ناک سزا دینی چاہئے تاکہ آئندہ طاقت ور لوگ غریبوں کا استحصال کرنے کی جرأت نہ کرسکیں۔ نواز شریف کا جانا ٹھہر گیا ہے اب استعفیٰ دے دینا چاہئے ورنہ ملک میں افراتفری میں اضافہ ہوگ جس سے معیشت کمزور ہوگی۔ انہوںنے کہا کرپشن کا خاتمہ ہر صورت ہونا چاہئے۔ بیرون ملک پیسہ منتقل کرنا بند ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا میاں نواز شریف پہلے بھی دو دفعہ ہٹ دھرمی ضِد اور انا کی وجہ سے برطرف ہوئے تھے۔ اب پوری فیملی کے ساتھ خراب ہوں گے ان کا جانا ہی بہتر ہے۔