اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی نے جرمنوں کی دوڑیں لگوادیں

برلن (اوورسیز ڈیسک ) جرمن کے شھر ہائیڈلبرگ میں پاکستانی مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں محمدزاہد , محمد حارث ، چاند علی ، احمد لبیب اور راشد بلال سیکھو نے دوڑوں کے مقابلے کا انعقادکیا جس میں جرمن لڑکوں اور لڑکیوں سمیت بچوں اور انکی ماو ¿ں نے بھر پور حصہ لیا . پروگرام کا بنیادی مقصد تفریح اور صحت کو اجاگر کرنا تھا ۔خوشگوار بات یہ ہے کہ پاکستانی نوجوان جرمنی میں تعمیری فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔جرمن نوجوانوں میں دوڑوں کا مقابلہ کرانا اسکی شاندار مثال سمجھی گئی ہے جس کی بے حد پذیرائی کی گئی ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاتھا ۔ اس موقع پر تین سو میٹر، پانچ سو میٹر ، ایک ہزار میٹر اور دو ہزار میٹر کی دوڑ ہوئی اور پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے مرد اور خواتین میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے . جرمن مرد اور خواتین اپنی فٹنس برقراررکھنے کے لئے صبح سویرے اور شام کے وقت دوڑ لگاتے ہیں۔جرمنی میں کوئی بھی پروگرام کروانے سے پہلے گورنمنٹ کی اجازت لینا لازمی ھے اس کے علاوہ کسی بھی پروگرام کے پمفلٹ چھپوانے اور تقسیم کرنے ھوں تو اس سے پہلے گورنمنٹ کی اجازت لینا ضروری ھے ۔ اجازت کے بغیر نہ کوئی پروگرام اور نہ اسکی پبلسٹی کر سکتے۔پاکستانی مسلم کمیونٹی نے دوڑ کروانے سے پہلے جرمن گورنمنٹ سے باقاعدہ اجازت لی اور ایک ہزار افراد میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ دوڑ میں 800 افراد مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔ جمناسٹک گیمز کے لئے سکیورٹی کا بھی بھر پور انتظام کیا گیا اور دوڑ لگانے والے افراد کے لئے راستے میں پانی کا بھی بندوبست کیا گیا اور تمام آنے والے افراد کے لئے کھانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔