اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی

مانچسٹر (عارف پندھیر) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا ، آتشزدگی سے نماز کا مرکزی ہال مدرسے کے تین کلاس رومز جل کر خاکستر ہو گئے تاہم مسجد میں کوئی شخص موجود نہ ہو نے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پر نسفت اسلامک سینٹر کو آگ لگادی جس نے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ سے مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز جل گئے ادھر اس واقعے پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے جبکہ تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پہلے بھی نامعلوم افراد نے مسجد میں خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکے تھے ۔ ان کا کہنا تھا جب کہ نئے حملے کے بعد نمازیوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، مسجد اور نمازیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔