اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,725FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک فوج نے بھارت کیجانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزام کومسترد کردیا

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزام کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور فوج ہے اور اس عمل کو غیر اخلاقی تصور کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج کی درخواست پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں بھارتی ڈی جی ایم او نے الزام عائد کیا کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے تاہم پاک فوج نے بھارت کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی انتہائی پروفیشنل فوج ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی غیر اخلاقی تصور کرتی ہے جب کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھی ہمارے اپنے پاکستانی کشمیری ہی بستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارت کی صرف ان چوکیوں کو ہی نشانہ بناتی ہے جہاں سے بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔