اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,689FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ، وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل دلائل دیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی پانچویں سماعت آج ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت آج دوبارہ کریگا جہاں وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ ان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسحاق ڈار کے وکیل کے دلائل سنے جائیں گے ۔ اس کے بعد درخواستوں گزاروں کے وکلا جواب الجواب دیں گےاور آخرمیں ایڈیشنل اٹارٹی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب موقف پیش کریں گے۔سماعت ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک جاری رہے گی۔