اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بعد وزارت عظمیٰ کیلئے کون سے تین نام شارٹ لسٹ کر لئے؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پاناما کیس میں ممکنہ فیصلہ کے پیش نظر حکمران جماعت کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج (جمعہ کو ) فیصلہ محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے یا پھر مختصر حکم بھی جاری کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے جمعرات کی رات ایوان وزیراعظم میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، چترال سے واپسی پر سینئر پارٹی رہنماؤں اور آئینی و قانونیماہرین سے وزیراعظم نوازشریف نے تفصیلی مشاورت کی انھیں سماعت سے متعلق بھی بتایا گیا ۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی کی طرف سے کسی بھی وقت مختصر حکم جاری کیے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف پر عزم ہیں کہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں بھی جمہوری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس کے لیے وزارت عظمی کے امیدواروں میں اب بھی کلثوم نواز سر فہرست جبکہ خواجہ آصف اور ایا ز صادق بھی شارٹ لسٹ، ہوگئے ہیں۔