اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھربارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ مختلف حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھر بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور چھتیں گرنے کےواقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ بنوں میں آندھی اوررات بھربارش سے 6 مکان گرگئے، کئی گھروں کی دیواریں اور سائن بورڈز بھی گرگئے جبکہ برساتی نالے میں ریلے سے گاڑی بہہ گئی، جس میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ریسکیو ٹیم نے لاش پانی سے نکال لی۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں رات بھربارش سے چٹی شیخاں میں نالہ پلکھو کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، نالے میں شدید طغیانی سے فصلیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ چٹی شیخاں، ننگل، گھنسار پوراوردیگر دیہات متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔دوسری طرف اڈہ بیگووالا کےقریب مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نارووال میں بھی رات بھر بارش سے مین بازار میں تین فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ جہلم میں بارش سے غازی کالونی ڈھوک وہاب دین میں مکان گرگیا، جس سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جہلم میں مسلسل برستی بارش سے خستہ حال گھر کی چھت گر گئی، حادثے میں لڑکی جاں بحق، جب کہ چار افراد زخمی ہوئے۔ اٹک اور گرد و نواح میں بھی بادل خوب جم کر برس پڑے، جس نے حبس کا زور توڑ ڈالا۔ دیگر شہروں میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، تعمیراتی کام اور ناقص نکاس اب کے باعث بارش کا پانی کئی کئی فٹ شاہراہوں پر جمع ہوگیا۔ غیر مناسب انتظامات کے باعث جمع ہونے والا پانی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہوگیا، جس پر متاثرین نے حکومت سے امداد اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ بنوں میں بھی بارش سے حالات کچھ مختلف نہ نکلے، رات سے جاری بارش میں چھ کچے مکانات گر پڑے، جب کہ تیز آندھی سے گھروں کی دیواروں پر سائن بورڈ بھی گر پڑے۔بہتی بوندیں جب زور کی برسیں تو سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگئی، جس کے باعث گاڑی ریلے میں بہنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں کی مدد سے گاڑی میں سوار شخص کی لاش کو برساتی نالے سے نکال لیا گیا۔ دوسری جانب سیالکوٹ اور گرد و نواح میں بھی رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، پشاور اور گرد و نواح میں بارش نے جہاں موسم خوشگوار بنایا وہی گرمی اور حبس کا زور توڑ ڈالا۔ پنجاب کے دیگر شہروں نارووال، گجرات، میں رات سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی کئی فٹ پانی نے اسکول کالج جانے والے بچوں جب کہ دفاتر جانے والے حضرات کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق شہر کراچی میں بھی بدھ کے روز مطلع جزوی طور پر آبر الود جب کہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہے گا۔