اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شوکاز نوٹس کے جواب میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر سچی باتیں لکھوں گا: عمر اکمل

لاہور (آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب اللہ کو حاضر ناظر جان کر لکھیں گے اور تمام سچی باتیں بیان کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں علم تھا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں غلطی پر نہیں ہوں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں، اللہ کو حاضر ناظر جان کر جواب میں سچی باتیں ہی لکھوں گا اورقانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سات روز کے اندر ہی جواب دوں گا۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر سنگین الزامات لگانے پر پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔