اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دونوں حصوں میں بٹے کشمیر کو آزاد کرنے کی بات سے پاکستان دنیا کو بتا سکے گا کہ وہ مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے، امن نہ ہوا تو سی پیک نہیں بن پائیگا ، پاکستان خلوص سے کام کرے توافغانستان کے 60 فیصد مسائل حل ہوجائینگے

کوئٹہ: (نیوزالرٹ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے انوکھی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد کر دیں بھارت نہ مانے تو پاکستان پہل کرے، کشمیر کے مسئلے کا حل اسکی آزادی ہے، پاکستان کو پہل کرتے ہوئے کشمیر کو آزاد کرنے کی تجویز رکھنی چاہئے۔ بی بی سی کوانٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر ایک نئی راہ کیوں نہیں اپناتے، اسے آزاد کر دیں انڈیا بھی اور پاکستان بھی، کشمیر جھگڑے کی جڑ ہے، اسے حل کرنے کے لیے اختراع ہم کیوں نہیں کرتے؟، دونوں حصوں میں بٹے کشمیر کو آزاد کرنے کی بات سے پاکستان دنیا کو بتا سکے گا کہ وہ مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ہم استصواب رائے پر مُصر ہیں اور ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں لیکن غریب لوگ مر رہے ہیں، ہمیں اپنے پڑوسیوں سے حالات ٹھیک کرنا ہونگے، یہ انتہائی بیوقوفی ہوگی کہ ہم اپنے مخالف سے امید کریں کہ وہ مداخلت نہیں کریگا، ہم سی پیک نہیں بنا سکیں گے اگر امن نہیں ہوگا، ہمیں افغانستان، ایران اور بھارت سے امن قائم کرنا ہوگا۔ اس سوال پر کہ کیا بھارت اپنے زیر قبضہ کشمیر چھوڑنے پر رضا مند ہو جائے گا؟، اچکزئی نے کہا کہنہ ہو لیکن ہم تو بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کیا جائے ورنہ بربادی ہو سکتی ہے، توبہ کر لیں، ہماری سٹیبلشمنٹ پیچھے چلی جائے، الیکشن میں مداخلت نہ کرے، سیف ہاؤسز کے تماشے بند کر دیں، لوگوں پر اعتماد کریں، جو جیت کر آتا ہے اس پر اعتماد کریں، پاکستان اگر اخلاص سے کام کرے تو افغانستان کے 60 فیصد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔