اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رجب طیب اردگان نے جرمنی کی حکمران جماعتوں کو ترکی دشمن قرار دے دیا

کرسچین ڈیموکریٹس یونین، سوشل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی ترکی کے دشمن ہیں، طیب اردگان.
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کی حکمران سیاسی جماعتوں کو ترکی کا دشمن قرار دے دیا۔
استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حکمراں جماعت کرسچین ڈیموکریٹس یونین، سوشل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی یہ ساری جماعتیں ترکی کے دشمن ہیں، ترک نژاد جرمن شہریوں سے میری اپیل ہے کہ عام انتخابات میں ان سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیں۔
جرمنی میں 24 ستمبر کو عام انتخابات ہوں گے جن میں وہاں مقیم 10 لاکھ ترک نژاد جرمن اہم کردار ادا کریں گے۔ ترک نژاد جرمن شہریوں کی بڑی تعداد رجب طیب ایردوان کی حامی ہے۔ اردگان نے کہا کہ ترک ووٹرز کو ان تینوں پارٹیوں کو سزا دینا چاہیے، میں اپنے تمام ہم وطنوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان پارٹیوں کی حمایت کرنے کی غلطی نہ کریں بلکہ ایسی پارٹیوں کی حمایت کریں جو ترکی کی دشمن نہیں۔
دوسری جانب جرمن وزرا نے ترک صدر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیاہے۔ جرمن وزیر خارجہ سگمار گبرئیل نے ترک صدر کے بیان کو جرمنی کی خودمختاری میں غیرمعمولی مداخلت قرار دیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔
ترک صدر اس سے پہلے بھی جرمنی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں کیونکہ اپریل میں ترکی میں صدارتی ریفرنڈم کےلیے ایردوان کے وزرا انتخابی مہم چلانے جرمنی گئے تھے لیکن جرمن حکومت نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ ایردوان نے جرمنی پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے سازشوں کو پناہ دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔