اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اوسلوٹریڈفیئر۔۔۔۔نیوزالرٹ کی گجرات چیمبر کے صنعتی میلےپر خصوصی رپورٹ

اوسلو(محموداخترمحمود)ناروے میں گجرات چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اورپاکستان ویلفیئریونین ناروے کے زیراہتمام اوسلوٹریڈفیئر(صنعتی نمائش)اختتام پذیرہوگئی، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناروے میں پاکستانی سفیرمسزرفعت مسعودنے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے باعث نارویجن کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی رکھتی ہیں،پاکستان اورناروے کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کیلئے تجارت کادوطرفہ فروغ وقت کا تقاضاہےان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات چیمبر کی ناروے میں صنعتی نمائش خوش آئندہے دوسرے چیمبرآف کامرس بھی تقلید کریں، قبل ازیں صنعتی نمائش کے سٹال ہولڈرز اورمہمان خصوصی لارڈمیئر ریمنڈیوہانسن کو سیٹھ قمرخورشید نے سونے کے گفٹ دیئے ،سرامکس ، فین ، جیم اینڈجیولری، ہینڈی کرافٹس، جلالپورجٹاں کی شالز کے سٹالز توجہ کا مرکز بنے رہےجبکہ دہی بھلے کے سٹال پرخواتین کارش بھی دیدنی تھا، دوسری طرف صدرگجرات چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری شیخ ابرارسعید نے اوسلوچیمبر اوردیگرتاجرتنظیموں کے عہدیداران کےساتھ میٹنگ میں نارویجن نارویجن بزنس مینوں اورسرمایہ کاروں کو گجرات کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گجرات چیمبر کی فروری میں ہونیوالی صنعتی نمائش میں سٹالزلگائیں مفت سٹالزاوررہائش فراہم کرینگے،شیخ ابرارسعید نے بتایا کہ گجرات چیمبر اوراوسلوچیمبر میں تعاون بڑھانے کے لیے ایم اویو بھی سائن کئے جائیں گے، اس موقع پر صدرویلفیئریونین ناروے میرفضل حسین، جنرل سیکرٹری چودھری خالد محمود، سینئرنائب صدرباؤمنیر پشاوری، نائب صدرسیٹھ قمرخورشید، طارق جاویدچودھری اورحافظ ایوب صراف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اوسلو ٹریڈفیئراختتام پذیر۔۔۔۔نیوزالرٹ کی خصوصی رپورٹ !http://www.newsalert.com.pk/?p=104682

Posted by News Alert on Mittwoch, 23. August 2017