اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ :فرنیچر فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف،لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا،قریبی فیکٹریوں کو خالی کرا لیا گیا
گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پنڈی بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق آگ پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگی ،فیکٹری میں پلاسٹک دانہ موجود ہونے سے آگ نے شدت اختیار کر لی اور آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور فائر بریگیڈئر کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا،بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے قریب دیگر فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا۔