اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مریم ویلفیئرسوسائٹی معذوربچوں کی کفالت، علاج اوربحالی کےمشن پرعمل پیرا

گجرات(شاہداقبال)پاکستان میں 18 سال تک کی عمر کے 60 لاکھ سے زائد بچے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں جن میں ذہنی معذور بچوں کی تعداد 30 فیصد، نابینا پن کا شکار 20 فیصد، قوت سماعت سے محروم 10 فیصد جبکہ جسمانی معذوری کا شکار بچے 40 فیصد ہیں،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی میں سے معذور افراد کی کل تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے ,پاکستان کے تقریباً ہر گاؤں میں 10 سے 20بچے ایسے ہیں جو کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، خصوصی بچے اہلیت اور قابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں ہیں، خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے،ذہنی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے بارے میں درست اعداد و شمار نہ ہونے کی ایک وجہ والدین کی طرف سے اپنے بچوں کی جسمانی اور ذہنی کمزوریوں کو چھپانا ہے اس کی وجہ سے وہ افراد جو ذہنی عارضوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کا علاج اور دیکھ بھال نہ کئے جانے کی وجہ سے وہ سماجی طور پر تنہائی کا شکار اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں، یہ بات تشویش کا سبب ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا موثر طریقہ کار موجود نہیں جس کے ذریعہ خصوصی بچوں اور دوسرے افراد کا تحفظ اور دیکھ بھال کیا جا سکے،اس مقصد کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات، اداروں اور این جی اوز کو مل کر کام کرنا ہو گا،اوورسیزپاکستانیوں پرمشتمل مریم ویلفیئرسوسائٹی جواپنی مدد آپ کے تحت ذہنی وجسمانی معذوربچوں کی کفالت، علاج اوربحالی کےمشن پرعمل پیراہے،مریم ویلفیئرسوسائٹی کے بانی اورصدرتنویراحمدمنہاس کاکہنا ہے کہ ا اللہ اوراس کے رسولﷺ کی رضاوخوشنودی حاصل کرنے کے لئے اذان ہم نے دیدی ہے جس جس کے مقدرمیں جماعت میں شامل ہواوہ ساتھ ملتا جائے گاقدرتی طور پر جسمانی اور ذہنی معذور افراد سے اظہار ہمدردی کے بجائے عملی توجہ اور اپنائیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا ایک سُود مند اور فعال فرد بنایا جا سکتا ہے،اسلامی تعلیمات میں صدقہ و خیرات کا بہترین درجہ ہےکیونکہ اسلام معاشرے کے ہر فرد کو دوسرے فردسے جوڑتا ہےاور ہر ایک کی مدد کا حکم دیتا ہے،کیا ہم نے اپنا کردار ایسا بنا لیا ہے کہ جس کو دیکھ کر غیر مسلم بھی اسلام کی آغوش میں پناہ لینے کو اپنی سعادت سمجھیں؟ ابدی کامیابی کے لئے تعاون،ہمدردی ، خیر پھیلانے کی نیت، استقامت اور مثبت عادتوں کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بناکریقیناً آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

اوورسیزپاکستانیوں پرمشتمل مریم ویلفیئرسوسائٹی اپنی مدد آپ کےتحت معذوربچوں کی کفالت، علاج اوربحالی کےمشن پرعمل پیرامعذور افراد سے اظہار ہمدردی کے بجائےعملی توجہ اور اپنائیت سے معاشرے کا ایک سُود مند اور فعال فرد بنانے کیلئے کوشاںhttp://www.newsalert.com.pk/?p=104912

Posted by News Alert on Freitag, 25. August 2017