اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یورپ نے مہاجرین کے لیے کوالیفیکیشن پاسپورٹ جاری کر دیا

یورپ ( اعجاز پیارا ) یونان میں کونسل آف یورپ نے مہاجرین کے لیے کوالیفیکیشن پاسپورٹ جاری کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے ، یہ سفری دستاویزات تو نہیں لیکن تعلیم اور روزگار کے حصول میں مدد فراہم ہو گی ، اس سے قبل تعلیمی اسناد مکمل ہونے پر بھی یورپی ممالک پاکستان سے اس تصدیق نہیں کر واسکتے تھے جس پر کونسل آف یورپ نے یورپی کوالیفکیشن پاسپورٹ فار ریفیوجیز نامی منصوبہ شروع کیا ہے ،

اس سے اٹلی ، ناروے اور برطانیہ کے مہاجرین کو مدد ملے گی ، فی الوقت اس کا آغاز صرف یونان میں کیا گیا ہے اور ان دستاویزات کی مدت پانچ برس تک رکھی گئی ہے ، آئندہ برس یہ منصوبہ دیگر یورپی ممالک تک بھی پھیلایا جائے گا ،

یونان جانیوالوں کیلئے یورپی یونین کی طرف سے اچھی خبر، یونان میں کونسل آف یورپ نے مہاجرین کے لیے کوالیفیکیشن پاسپورٹ جاری کر دیا ، http://www.newsalert.com.pk/?p=105094

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 27. August 2017