اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسپین میں دہشت گردی سے مرنے والوں کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی ریلی

یورپ ( اعجاز پیارا )پاکستانی کمیونٹی بادالونا کے زیر اہتمام با سلونا میں ہونے والی دہشت گردی میں مرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت چوہدری محمد امتیاز لوراں ، چوہدری محمد سلیم لنگڑیال ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ ، راجہ شعیب ستی ، حاجی نوید وڑائچ ، خان سعد اللہ اور پرویز اختر جان نے کی ، ریلی بادالونا سے شروع ہو کر بارسلونا میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہونے والی جگہ پر اختتام پذیر ہوئی ، شرکائ نے15کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا ، دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی بارسلونا اور کتلونیا زندہ آباد کے نعرے لگائے ،اس عزم کا اظہار کیا کہ بارسلونا میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کمیونٹی ہر قسم کی قربانی دے گی ، مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں ، ریلی میں خواتین ، نوجوانوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دہشت گردی کے خلاف مکمل اتحاد کا مظاہرہ اور اسپین کے ساتھ جذباتی وابستگی کا اظہار کیا ہے ، جس کی وجہ سے اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ،

اسپین میں دہشت گردی سے مرنے والوں کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی ریلیhttp://www.newsalert.com.pk/?p=105166

Posted by News Alert Gujrat on Montag, 28. August 2017