اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمینٹ کیطرف سے چنے گئے امیدواران میں 2لاکھ 65ہزار روپے چیک تقسیم کیے گئے

واربرٹن(عثمان سندرانہ) واربرٹن میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمینٹ کیطرف سے گاؤں کی سطح پر ٹریننگ مکمل کرنے والے لائیو اسٹاک مددگار مرد و خواتین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ننکانہ صاحب ڈاکٹر حیدر علی خاں صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ننکانہ صاحب ڈاکٹر خالد محمود ،اور ویٹنری آفیسر ڈاکٹر خورشید عالم نے لائیو اسٹاک مددگار سکیم کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے حضرات میں چیک تقسیم کیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے گاؤں کی سطح پر پر مرد و خواتین کے تربیتی پروگرام برائے دیہی سہولت کار برائے مویشی پال حضرات شروع کرنے کا مقصد ٹریننگ حاصل کر کے خاندان کی و علاقے کی خدمت کے ساتھ ساتھ بہتر روزگار کے مواقع بھی ہیں، لائیو اسٹاک مددگار کیلئے ہر گاؤں کی سطح پر شادی شدہ 30 سے 35 سال کی عمر کے خواتین و حضرات جو اسی گاؤں کے رہائشی تھے اور 9211 سسٹم پر بطور فامر رجسٹرڈ تھے انکو بطور لائیو اسٹاک مددگار سکیم میں سلیکٹ کیا گیا تھا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود، اور ڈاکٹر خورشید عالم نے 2لاکھ 65 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔