اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام فرینکفرٹ میں جشن آزادی کی تقریب

فرینکفرٹ ( محمد اصغر مرزا ) پاکستانی کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام فرینکفرٹ میں جشن آزادی کی تقریب فرینکفرٹ میں ہوئی جس میں جرمنی بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے فیملیز اور بچوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ، قونصل جنرل پاکستان ندیم احمد مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں بچوں نے ملی نغمیں پیش کیے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ، پاکستانی کمیونٹی جرمنی کے صدر سید وجہیہ الحسن جعفری نے معزز مہمانوں اور جرمنی کے دور دراز علاقوں سے تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر قونصل جنرل ندیم احمد نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں پاکستان سے محبت کا رنگ نظر آرہا ہے اور یہ واضع ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی پاکستان سے بے لوث محبت کرتے ہیں ، جرمنی کی پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی تنظیم کو جشن آزادی کی شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا