اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلوچستان:فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے نشپٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فورسز نے 3ٹھکانے بھی تباہ کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ دہشت گرد 14 اگست کو ایف سی قافلے پر بم حملے میں ملوث تھے، جس میں6ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
دوسری جانب تحصیلدار ہرنائی سردار عبدالمجید نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ہرنائی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ٹرک کو نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ڈیرہ بگٹی میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور کے قریب دھماکے میں ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔