اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اصلی سام سنگ موبائل کی پہچان

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو سام سنگ کی مصنوعات نے صارفین کی کثیرتعدادکی توجہ حاصل کرلی ہوئی ہےمگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں،حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی،اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں،

سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے، اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براؤن ڈسپلے نظر آتا ہے۔

فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھل جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#*انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی ظاہر ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے (یہ طریقہ کچھ ماڈلز پر ہی کام کرتا ہے۔