اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی اٹلی(عوام دوست گروپ)کامیاں آفتاب کی زیرصدارت اجلاس

میلان/اٹلی(سجادکٹھانہ )پاکستان تحریک انصاف اٹلی عوام دوست گروپ کا ایک اجلاس کریمونا میں ہوا،میزبان پاکستان تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما میاں آفتاب احمد تھے ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف عوام دوست گروپ اٹلی کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ، جس میں سید سید سجاد بخاری کو سرپرست ، چوہدری نثار دوچھہ کو چیئرمین ، چوہدری قیصر بشیر کنک کو وائس چیئرمین ، چوہدری عنصر ٹوپہ کو سینئر نائب صدر ، رائے نوازش علی کھرل کو نائب صدر ، چوہدری بوبی سراں کو جنرل سیکرٹری ، کلیم خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سید فخر امام شاہ انفارمیشن سیکرٹری اور احمد مختار سیکرٹری خزانہ منتخب ہو ئے ، پاکستان تحریک انصاف ایگزیکٹو کونسل کے سینئر ارکان چوہدری تجمل حسین کھٹانہ ، خان رضوان اور عرفان حیات رانجھا نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نو متنخب ٹیم پاکستان تحریک انصاف اٹلی کو فعال بنائے گی ، انہوں ںےھ کہا کہ ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کی جائے اور سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو مئوثر بنایا جائے تاکہ سمندر پار پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں ، انشاء اللہ اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔