اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک فوج کوفری ہینڈ۔۔بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگانے کا حکم

راولپنڈی(نیوزالرٹ)کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے،آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا اوروہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ،کور کمانڈر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہےہیں ،اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کنٹرول پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔