اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

احتساب مارچ عوام اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہے: سراج الحق

لاہور(نبیل رشید)سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف کو ہٹانے سے قوم کا مسئلہ حل نہیں ہوا، جب تک سب لٹیروں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی،مشرف کا ساتھ دینے والوں کو سب اپنی پارٹیوں سے نکالیں،لاہور سے اسلام آباد تک احتساب مارچ کیلئے سراج الحق منصورہ سے روانہ ہوئے تو اجتماعی دعا مانگی گئی، داتا دربار کے سامنے این اے 120 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاءالدین انصاری، مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ اور دیگر قائدین نے خطاب کئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ احتساب مارچ عوام اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہے،سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم باہر چلے گئے، زرداری کو کلین چٹ دی گئی، نیب کا جو طریقہ ہے ایسا لگ رہا ہے کہ نواز شریف کو بھی کلین چٹ پکڑا دیں گے، ریفرنس دائر ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، ملک میں کرپٹ سسٹم اور کرپٹ اشرافیہ کا راج ہے، پانامہ کیس میں جن کے نام ہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے سپریم کوٹ کے سامنے پہرا دیا ہے۔ کرپشن کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے۔