اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر تجارت پرویز ملک سےملاقات

اسلام آباد(شیرازنظامی)پاکستان امریکہ کے تعاون سے جلد ہی تجارتی مواقع کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے،اس بات پر اتفاق رائے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے درمیان ملاقات میں ہوا،وزیرتجارت پرویزملک نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 6ارب ڈالر رہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر تجارت پرویزملک کامزیدکہنا تھا کہ پاکستان اس ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کے ساتویں اجلاس کا انعقاد کررہا ہے جسے افغانستان نے یکطرفہ طور پر ملتوی کردیا،وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے اور امریکی تاجر برادری پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جی ایس پی انتہائی اہم ہے اور پاکستان اس کا صحیح استعمال کررہا ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے منافع بخش ملک ہے اورامریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بزنس اپر چیونٹی کانفرنس سے امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے مواقعوں سے آگاہ ہوسکیں گے ،اس سے پہلے پاکستان کیلئے یورپی یونین کے سفیرMr Jean Francois Cautain نے وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔