اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل

کراچی(نیوزالرٹ)کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ بااثر قبائلی کونسل کی جانب سے پیش آیا جس میں دونوں کو بھاگنے کی سزا دی گئی،پولیس افسر امان مروت کا کہنا تھا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کو پہلے چارپائی سے باندھا گیا اور پھر بجلی کے جھٹکے دیے گئے جس کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی، دونوں کے باپ اور چچا کو گرفتار کرنے والا پولیس افسر جرگہ میں شریک 30 افراد کی تلاش میں ہے جو کہ تاحال غائب ہیں،مروت کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ لڑکی مبینہ طور پر اپنے سترہ سالہ دوست کے ساتھ پچھلے مہینے گھر سے بھاگ گئی تھی، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پہلے لڑکے کو مارنے کے بعد پھر لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا گیا۔