اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکا اور روس کی شام میں فضائی بمباری۔۔۔28 شہری ہلاک

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صوبے دیر الزور میں امریکا اور روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 28 عام شہری ہلاک ہو گئے،شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی عسکری اتحاد اور روس کے جنگی طیاروں نے مختلف اوقات میں شامی صوبے دیر الزور میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 شہری ہلاک ہو گئے،تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے بتایا کہ دریائے فرات کے کنارے آباد کے ایک گاؤں پر امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں روسی جنگی طیاروں نے بھی دریائے فرات کے قریب آباد خیموں کو نشانہ بنایا جس میں 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے،خیال رہے کہ دیرالزور شام میں داعش کا آخری بڑا ٹھکانہ ہے اور امریکی عسکری اتحاد، روس اور شامی افواج صوبے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔