اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب نے 1 ریفرنس اعتراض دور کرکے جمع کرا دیا، باقی 3 کل جمع کرائے جائیں گے

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم میاںنواز شریف، بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف چاروں نیب ریفرنسز سکروٹنی مکمل ہونے بعد واپس کر دیئے گئے تھے، سولہ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنسز پر اعتراضات دور کرکے دوبارہ رجسٹرار احتساب عدالت کے پاس جمع کرائے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام دیگر تین ریفرنسز سے متعلق اعتراضات دور کرنے میں بھی مصروف ہیں، تینوں ریفرنسز اعتراضات دور کر کے کل احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے جائیں گے،رجسٹرار احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس جبکہ شریف خاندان کیخلاف عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس بھی سکروٹنی کے بعد نیب کو واپس کر دیا پارک لین اپارٹمنٹس اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز پیر کو واپس کئے گئے تھے۔