اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چوکیدار کی بیٹی سنگاپور کی پہلی باحجاب مسلم خاتون صدر منتخب

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اسپیکر حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون صدر منتخب ہوگئیں،الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ حلیمہ یعقوب کو بلامقابلہ صدارتی انتخاب میں فاتح قرار دے دیا کیونکہ ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا،ملائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی حلیمہ کے مقابلے میں 4 امیدوار کھڑے ہوئے تھے تاہم دو امیدوار صالح میرخان اور فرید خان کو الیکشن کمیشن نے اس لیے نااہل قرار دے دیا کہ وہ ’’چھوٹی کمپنیوں‘‘ کے مالک تھے جب کہ دیگر دو کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ وہ ملائی نسل سے تعلق نہیں رکھتے تھے، حلیمہ یعقوب سنگاپور کی دوسری مسلمان صدر ہیں اور ان سے قبل یوسف اسحاق نے 1965 ءمیں صدارت کا منصب سنبھالا تھا، انہوں نے سنگاپور کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے،حلیمہ یعقوب نے 1978 ءمیں سنگاپور یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا جبکہ ان کے شوہر بھی سنگاپور یونیورسٹی سے سائنس کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں، حلیمہ کے والد بھارتی مسلمان تھے جنہوں نے ملائی خاتون سے شادی کی، حلیمہ کے والد پیشے کے اعتبار سے چوکیدار تھے جن کا انتقال اس وقت ہوا جب حلیمہ کی عمر 8 سال تھی جس کی بعد ان کی ماں نے تنہاء ان کی پرورش کی، خاتون صدر کے شوہر یمنی نژاد ہیں جن کا نام محمد عبد الله الحبشی ہے اور ان کے 5 بچے ہیں، یہ خاندان سنگاپور کے علاقے یشون میں 8 کمروں کے فلیٹ میں رہتا ہے اور حلیمہ نے صدر بننے کے بعد صدارتی محل میں رہنے کی بجائے اسی فلیٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے،اس بار سنگاپور حکومت نے صرف ملائی نسل سے تعلق رکنے والے شہری کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور کسی اور نسل کا فرد صدر بننے کا حق دار نہیں تھا، سنگاپور میں صدر زیادہ اختیارات کا حامل نہیں ہوتا اور اس کا عہدہ بڑی حد تک رسمی ہی ہوتا ہے، اس ملک میں چینی نسل سے تعلق رکھنے والے اکثریت میں ہیں اور ہمیشہ اسی نسل کا امیدوار وزیراعظم منتخب ہوتا ہے، اسی لیے اس بار ملائی اقلیت کے شخص کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ سنگاپور میں عشروں سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے جب کہ میڈیا اور سیاسی آزادی پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں، سنگاپور 9 اگست 1965 کو ملائیشیا سے علیحدہ ہوا تھا اور اس کی آبادی صرف 55 لاکھ ہے۔