اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تمام درخواستیں مسترد ، کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور(نیوزالرٹ)این اے 120کے ضمنی الیکشن کے حوالےسے لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کیخلاف دائر کی گئیں تمام درخواستیں مسترد کرکے ان کوالیکشن لڑنے کی اجا زت دے دی گئی، عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواستیں دے رکھی تھیں،ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کوحلقہ این اے120سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے،یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما ءڈاکٹریاسمین راشد ہیں۔