اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیاں مسترد کر دیں

جنیوا(نیوزالرٹ)شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی جانے والی نئی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جلد شدید ترین درد محسوس کرے گا،سویٹزرلینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت جنیوا میں تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سفارت کار ہان تائے سونگ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت سیاسی، معاشی اور فوجی جارحیت کے ذریعے شمالی کوریا کی اس جوہری طاقت میں کمی کی خواہاں ہے جو تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔