اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں محمد اسلم کی محکمہ واپڈا ، محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران سے محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ

ڈنگہ ( علی مغل ) میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میںچیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں محمد اسلم کی سربراہی میں انتہائی اہم اجلاس ، اس اجلاس میں محکمہ واپڈا ، پولیس میونسپل کمیٹی ، محکمہ صحت کے افسران و ملازمین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام ، مذہبی شخصیات تاجر برادری ، صحافی نمائندے اور سول سوسائٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے عشرہ میں جلوس ، مجالس ، روٹ اور انتظامات کے حوالہ سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ، حفاظتی اقدامات اور دنگہ کو پر امن رکھنے کیلئے میاں محمد اسلم چیئرمین کمیٹی ڈنگہ کی تجویزپر تمام ڈنگہ کے نمائندگان نے اہم کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ، تمام محکموں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے بھی ڈنگہ کے امن کی حاطر ہر ممکن تعاون کا عہد کیا ، نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں میاں امجد محمود سابق چیئرمین ڈنگہ ، سید ضمیر الحسن نقوی خطیب عظم امام بارگاہ قصر ابو طالب شاہ تکیہ ، قاری محمد حسین ، مولانا قاضی کفایت اللہ ، قاری مشتاق احمد مہدی ، ماجد عدالت بٹ وائس چیئرمین ، نثار احمد مغل ممبر مصالحتی کمیٹی ڈنگہ ، مہر انور ناز ، حاجی محمد حسین ٹوپہ ، راجہ خالد پرویز حاجی رحمداد ، سید علمدار شاہ سمیت کثیر تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں محمد اسلم کی محکمہ واپڈا ، محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران سے محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگhttp://www.newsalert.com.pk/?p=106297

Posted by News Alert Gujrat on Mittwoch, 13. September 2017