اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ و ڈائریکٹرکرکٹ مقررکردیا

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 2018 کے لیے وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ کئی سال مصباح الحق کے ساتھ کام کر چکا ہوں، ان کے ساتھ اس وقت کام کیا جب پاکستان میں کرکٹ بہت نیچے چلی گئی تھی، اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بیٹسمین کپتان کیلیے باؤلنگ کوچ کا ساتھ فائدہ مند ہوتا ہے اور وقاریونس کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا جب کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس دو مرتبہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔