اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہد آفریدی کی آج قذافی اسٹیڈیم آمد، شائقین کا شکریہ ادا کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کا آخری میچ دیکھنے کیلیے میدان میں آئیں گے جہاں وہ گراؤنڈ کا چکر لگاتے ہوئے بے پناہ محبت دینے والے شائقین کا شکریہ ادا کریں گے۔آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے مگر ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا گیا، اس کے بعد گزشتہ دنوں انہیں ورلڈ الیون میں شامل کرنے کی تجویز نجم سیٹھی نے مسترد کر دی تھی۔پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کو کہا گیا کہ اگر وہ الوداعی تقریب میں شریک نہیں ہونا چاہتے تو تیسرے میچ میں گراؤنڈ کا چکر لگائیں اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کریں جس پر وہ آمادہ ہو گئے، تاہم بعد ازاں تیسرے میچ میں گراؤنڈ کے راؤنڈ کو الوداعی تقریب میں شرکت سے مشروط کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔