اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہوش اڑانے والاقیمتی موبائل فون

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آئی فون ٹین کی رُونمائی کی گئی جس کی قیمت (ایک ہزار ڈالر ) سن کر لوگ حیران رہ گئے، لیکن ایک نئے فون کا لگژری ورژن جاری کیا گیا ہے جس کے مقابلے میں نئے آئی فون کی قیمت بھی انتہائی کم محسوس ہونے لگی ہے۔

ڈیزائنرز نے لکس آئی فون ٹین اِنگوٹ بنایا ہے جس میں 250 گرام ٹھوس سونا استعمال ہوا ہے اور اس کی قیمت 69995 ڈالر (تقریباً 73 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے ) رکھی گئی ہے۔

ڈیزائنرز کی جانب سے بنائی گئی دیگر پُر تعیش اشیا میں ہیرے جڑے ہوئے ایئر پوڈز اور کتے کا ایک سونے کاپٹا ہے،لاس اینجلس کی مقامی ڈیزائن فرم برِک نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ایپل کے ایونٹ کے بعد یہ نئی پُر تعیش اشیا جاری کی ہیں۔