اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ادرک کا روزانہ استعمال ۔۔۔خطرناک بیماریوں سے ہمیشہ کیلئے نجات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمانہ قدیم سے ہی ادرک حکماء اور اطبا کیلئے دلچسپی کا باعث رہی ہے اور اسے ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ادرک کےروزانہ استعمال سے نظام انہضام میں مثبت تبدیلی آتی ہے ، ادرک معدے کی سوزش اور جلن سے نجات دیتی ہے، ادرک کے بے پناہ فوائد ہیں ،جن افراد کا معدہ ٹھیک کام نہیں کرتا ہے وہ کھانے سے قبل 2.1گرام ادرک کا ایکسٹریکٹ استعمال کریںجن سے ان کے معدے کے امراض میں 50فیصد بہتری کے امکان پیدا ہو جاتے ہیں۔ دل متلانے کی صورت میں ادرک کھانے سے افاقہ ہوتا ہے جبکہ ادرک کا قہوہ معدہ کی صحت اور جی متلانے میں نہایت مفید ہے۔ یونیورسٹی آف جارجیا کی ایک تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے روزانہ ادرک کھانے سے پٹھوں کے درد میں آرام آتا ہے، خون میں موجود شوگر کا لیول نارمل رہے گا اور دل کے امراض سے بھی چھٹکارا مل جائے گا، روزانہ ادرک پائوڈر استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول میں اضافے سے بچے رہتے ہیں جبکہ یہ دماغی صحت کیلئے بھی نہایت مفید گرانی جاتی ہے۔