اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟

نیویارک(نیوز ڈیسک)آنکھ کے پھڑکنے سے متعلق اگرچہ مختلف لوگوں کی رائے مختلف ہوتی ہےتاہم ماہرین صحت کے مطابق آنکھ پھڑکنا کوئی خطرے والی بات نہیں ہے،برآن یونیورسٹی کے الپرٹ میڈیکل سکول میں شعبہ عینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر فلپ ریزوٹو ایم ڈی کا کہنا ہے کہ جب آنکھ پھڑکتی ہے تو عام طور پرکسی قسم کی درد یا شدیدتکلیف کا سبب نہیں بنتی،تاہم خصوصاً کام کے وقت پریشانی کا باعث بنتی ہے،انکا کہنا ہے کہ آنکھ کے پھڑکنے سے آنکھ کو کسی قسم کے نقصان کا کوئی ڈر نہیں ہوتاپروفیسر فلپ کا مزید کہنا ہے کہ آنکھ عام طور پر کشیدگی،تھکاوٹ ،پپوٹے یا کارنیا کی جلن ،کیفین اور شراب کی زیادہ مقدار استعما ل کرنے کیوجہ سے پھڑکتی ہے،انکا یہ بھی کہنا ہے کہ آنکھ پھڑکنے کا عمل تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد خود بخود ٹھیک ہو جا تا ہے،ڈاکٹر ریزوٹو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مریض ضرورت سے زیادہ پریشانی میں مبتلا ہو تو وہ اس کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے ساتھ آنکھ کی صفائی کرتے ہیں اور کبھی کبھار آنکھ میں ڈالنے کے لئے قطرے وغیرہ بھی دے دیتے ہیں،علاوہ ازیں انہیں چائے ،کافی اور شراب کم مقدار میں استعمال کرنے اورزیادہ سونے کا مشورہ دیتے ہیں،تاہم اگر کبھی مریض کی دونوں آنکھیں غیر معمولی طور ایک ساتھ پھڑکنے لگیں اور شدت کے باعث بند ہوجائیں تو فوراً ماہر امراض چشم سے رابطہ قائم کریں،ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ عام طور پر ایسی صورتحال سے 40سے60کی عمر کے افراد دوچار ہوتے ہیں ،تاہم یہ عام بیماری نہیں ہےانکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً2000 افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے لیکن ابھی تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیںکیا جاسکاتاہم بوٹوکس انجیکشنز کے استعمال سے آنکھ کی پھڑپھڑاہٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔