اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ن لیگ آئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی:حنیف اعوان‎

بارسلونا(نیوزالرٹ)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک محمد حنیف اعوان نے سیاسی و سماجی شخصیت محمد امجد چوہدری آف تھلہ کلاں کی جانب سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ہروقت میرے دروازے کھلے ہیںاور ہم اقتدار میں نہ بھی ہوں تو عوامی خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے ،تقریب سےچوہدری کلیم الدین وڑائچ ،چوہدری غفار مرہانہ ،حاجی راجہ اسد حسین ،چوہدری عابد حسین نے بھی اظہار خیال کیا،میزبانی کے فرائض ارشد نذیر ساحل نے سر انجام دیئے، محمد امجد چوہدری نے آخر میں تمام حاضرین کا شکر یہ ادا کیا،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف اعوان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں چوہدری امتیاز لوراں راجہ بشارت علی،چوہدری عنصر تھلہ کلاں،ملک ماجد سمیت اہل حلقہ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔