اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن اور شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

44ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی ننکانہ
واربرٹن (عثمان سندرانہ) ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر اور ڈی ایس پی ننکانہ عمر فاروق بلوچ نے تھانہ واربرٹن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ واربرٹن پولیس کے انسپکٹر رانا سجاد اکبر کی نگرانی میں ٹیموں نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 16 اشتہاری ملزمان سمیت دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ناجائز اسلحہ جن میں 3کلاشنکوف، رائفلیں ، بندوقیں اور پسٹل شامل ہیں برآمد کر لیے ہیں۔ جبکہ واربرٹن گاؤں کے زمیندار محمد عمران جٹ کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے زخمی کر کے 25تولہ زیورات لوٹنے والے ایک ملزم عبدالرشید عرف شیدو کو بھی گرفتار کر کے 13لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔ ملزم کا ایک ساتھ ماجد عرف ماجو پولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی موبائل ، بکریاں اور ٹیکسٹائل ملز سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار یں اور ویگنیں ڈکیتی کرنے والے منظور عرف جوراپانچ رکنی گینگ کا سراغ لگا لیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ واربرٹن پولیس نے گذشتہ تین چار سال پرانے مقدمات کے ملزمان کا بھی سراغ لگا کر انہیں گرفتا ر کیا ہے۔ جبکہ 44ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان اور دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہوں نے تھانہ واربرٹن کے تمام عملہ کو شاباش دیتے ہوئے اعلیٰ کار کردگی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مسیحی خاتون کا مذہب تبدیل کرنے کے معاملہ کا نیا رخ
واربرٹن( نیوزالرٹ ) شادی شدہ مسیحی خاتون کو اغوا کر کے مذہب تبدیل کر کے شادی کرنے والے کے خلاف واربرٹن پولیس نے مغویہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا مدعی اور اس کے دیگر آٹھ ساتھیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس پر مسیحی برادری نے ڈی پی او آفس ننکانہ کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے رہائشی شمعون مسیح کی بیوی عظمیٰ بی بی جو تین بچوں کی ماں ہے گذشتہ ماہ ندیم وغیرہ نے اغوا کر کے بستی سبحان پورہ واربرٹن اور دیگر علاقوں میں چھپائے رکھا ۔ بعد ازاں دونوں نے مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے نکاح کر لیا ۔ مغویہ کے خاوند شمعون نے تھانہ واربرٹن درخواست دی مگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بعدازاں ملزم ندیم نے اپنی رشتہ داسرافین کو مدعی بنا کر مغویہ کے خاوند اور اس کے دیگر آٹھ رشتہ داروں کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ تھانہ واربرٹن میں درج کروا دیا جس پر پولیس نے چار افراد اشفاق، شوکت مسیح ، جاوید اقبال اور ندیم کو حراست میں لے لیا ۔ مسیحی برادری نے پروین بی بی کی زیر قیادت احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈی آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہب تبدیل کر کے نکاح کرنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی تحقیقات کروا کر انہیں انصاف مہیا کیا جائے اگر انصاف نہ ملا تو سینکڑوں مسیحی ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغویہ کے خاوند کی طرف سے تھانہ واربرٹن دی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اور ہیلپر سمیت نہر میں گر گئی ،
شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی ) خان پور نہر لاہور روڑ پر ٹرک کی توڑی والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر- حادثے کے نتیجہ میں لوڈرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اور ہیلپر سمیت نہر میں ڈوب گئے-اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے نزاکت علی ولد شوکت علی22 سالہ سکنہ کامونکی کی تلاش جاری جبکہ ڈرائیور زندہ باہرنکل آیا