اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے اظہر حسین رضوی کو این اے 120 میں کتنے ووٹ ملے؟

لاہور:این اے 120 ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جن کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے امیدوار اظہر حسین رضوی تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این اے 120 کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی نے دوسری پارٹیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، کچھ عرصہ پہلے ہی تخلیق ہونے والی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 120 میں7 ہزار 130 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ غازی ممتاز قادری کی رہائی اور ان کی سزائے موت کے خلاف کافی سرگرم رہی ہے، انہوں نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا اور اتنے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مخالف سیاسی جماعتوں کواپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے۔