اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بیک ڈور ڈپلومیسی، پیپلزپارٹی کانیب قانون کے خاتمے کیلئے ن لیگ سے رابطہ

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بیک ڈور ڈپلومیسی کا آغاز ہوچکا ہے اور پی پی نے نیب قانون کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ ن سے رابطہ کرلیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے مک مکا کیلئے ن لیگ کو آفر کردی ہے جس میں دونوں جماعتوں کا ہی فائدہ ہوگا، پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ذریعے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نیب قانون کے خاتمے کا پیغام پہنچایا ہے، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آفر کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں نیب قانون کے خاتمے کا بل پیش کرے تو پیپلز پارٹی اس کی بھرپور حمایت کرے گی ،واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس میں نیب تحقیقات کر رہا ہے جبکہ سندھ میں بھی پی پی کے کئی وزرا اور اہم رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے ذریعے سندھ سے نیب قانون کا خاتمہ کردیا تھا لیکن عدالت نے اس بل کو کالعدم قرار دے دیا تھا، اگر نیب قانون کے خاتمے پر دونوں پارٹیز متفق ہوگئیں تو اس سے دونوں کو ہی بہت زیادہ فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔