اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرکٹرشرجیل خان کاپابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

لاہور:سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے اور ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ۔ کرکٹر چیئرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرکو کیس بھجوانے کی درخواست کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی تھی اور اس دوران شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے جبکہ ان پر پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہوا ہے۔