اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سانحہ ماڈل ٹاؤن: انکوائری رپورٹ سامنے لانے سےمتعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، سرکاری وکیل نے درخواست فل بنچ کو بھجوانے کی استدعا کر دی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحے کے متاثرین کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹریبونل عوامی مفاد میں بنایا گیا مگر رپورٹ اب تک چھپا رکھی ہے،سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت نے یہ انکوائری اپنی معلومات کے لیے کروائی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ جب والدین جاننا چاہتے ہیں کہ بچے کیسے مارے گئے تو آپ کیسے روک سکتے ہیں، متاثرین کو اپنے بچوں کے قاتلوں کا پتا تو ہونا چاہیے، سرکاری وکیل نے درخواست فل بنچ کو بھجوانے کی استدعا کر دی، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔