اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عدالت کے فیصلے پر ایمان لانے پر مجبور نہ کیا جائے، رانا ثناء اللہ

لاہور(نیوزالرٹ)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا لیکن عدالت کے فیصلے پر ایمان لانے پر مجبور نہ کیا جائے، اگر کوئی سپریم کورٹ کو ہمارے سامنے کھڑا کر دے تو کیا ہم جواب نہیں دیں گے؟،رانا ثناء اللہ نے کہا ہمارے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہوئی کیونکہ نواز شریف نے کسی ایک جج کے بارے میں کوئی بات نہیں کی عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت کے طور پر لاکھڑا کر دیا، عدالتی فیصلے پر تحفظات کے باجود عملدرآمد کیا اور نظرثانی کی اپیلوں کو عجلت میں خارج کیا گیا،ان کا مزید کہا تھا کہ این اے 120 میں (ن) لیگ کے ووٹ تقسیم کرنے کے تمام حربے آزمائے گئے اور دھمکیوں کے باوجود الیکشن ٹرن آؤٹ کسی بھی ضمنی الیکشن سے زیادہ رہا جبکہ کوئی بھی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال ثابت نہیں کر سکا،ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 39.4 فیصد ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ ہے،5 بجے پولنگ بند نہ ہوتی تو شاید ٹرن آؤٹ 50 فیصد کے قریب پہنچ جاتا کیونکہ 8 سے 10 ہزار لوگ ابھی لائنوں میں لگے ہوئے تھے، راناثنا ءاللہ نے کہا کہ اگر سب ووٹ کاسٹ ہو جاتے تو 25 ہزار کی لیڈ ہو جاتی کیونکہ عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر کے نوازشر یف کو سرخرو کیا ہے۔