اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لیڈیزجوتوں کی ہیلزکی اقسام اورانکے نام۔۔۔۔تفصیل خبرمیں

اسلام آباد(نیوزالرٹ)خواتین اپنے فیشن کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہوتی ہیں، میک اپ، کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ہر چیز انہیں نئے انداز اور اپنی پسند کی چاہیے ہوتی ہے،اگر بات صرف سینڈلز کی ہیلز کی جائے تو خواتین کے لیے تو ان کے الگ الگ نام ہوتے ہیں لیکن مردوں کے لیے یہ تمام ہیلز بس اونچی ایڑھی کے جوتے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہیلز جو خواتین پہنتی ہیں ان کی کئی اقسام بازار میں موجود ہیں یہ اونچی ہیلز تقریباً 26 اقسام کی تو ہوتی ہی ہیں،یہاں ان تمام اقسام کو نہیں تاہم چند ایسی خاص ہیلز کا تعارف دیا جارہا ہے جو بازار میں عام طور پر مل جاتی ہیں اور جن کا خواتین کافی زیادہ استعمال بھی کرتی ہیں۔
اسٹیلیٹوز (Stilettos)

یہ ہیلز کی اقسام میں سب سے اونچی ہیل ہے جس کی لمبائی تقریباً 8 انچ ہے، یہ لمبی اور پتلی ہوتی ہے، جسے عام زبان میں پنسل ہیل بھی کہا جاتا ہے ان ہیلز میں چلنا کوئی آسان کام نہیں، اس لیے ان کو اُس وقت زیادہ پہنا جاتا ہے جب خواتین کو چلنا کم پڑے۔
سلنگ بیکس (Sling Backs)

یہ وہ ہیل ہے جس میں ایڑھی کو پیچھے سے سہارا دینے کے لیے اسٹریپ لگایا جاتا ہے تاکہ چلتے وقت آپ کو گرنے کا ڈر نہ رہے۔
کٹن ہیلز (Kitten Heels)

یہ ہیلز کی اقسام میں سب سے آسان ہیل ہوتی ہے، جسے ہر کوئی باآسانی پہن سکتا ہے اس طرح کے جوتے یا سینڈلز خواتین زیادہ تر اس وقت پہنتی ہیں جب انہیں ہلکی سی ہیل پہننے کی ضرورت ہو یا انہیں کافی زیادہ چلنا ہو۔
ویجز (Wedges)

ویجز نامی ہیل کی لمبائی تقریباً اسٹیلیٹوز جتنی ہی ہوتی ہے لیکن ان میں فرق یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کے جوتے میں ہیل شروع سے آخر تک اور بھاری ہوتی ہے۔
پمپز (Pumps)

پمپز ہیل والے شوز کا انتخاب خواتین بہت زیادہ کرتی ہیں، یہ آگے سے نوکیلے ہوتے اور ان کی ہیلز اسٹیلیٹوز سے چھوٹی ہوتی ہیںجس کی وجہ سے اسے پہننے میں آسانی ہوتی ہے۔
سپول ہیلز (Spool Heels)

اس طرح کی ہیلز کو دیکھتے ہی آپ سمجھ جائیں گے کہ یہ سپول ہیلز کہلاتی ہیں، صرف ہیل کو ہی دیکھیں تو یہ بیچ سے پتلی لیکن نیچے سے چوڑی ہے، اسے پہننا خواتین کے لیے کافی آسان ہے۔
کوما ہیلز (Comma Heels)

اس طرح کی ہیلز کا منہ یا تو جوتے کے اندر ہوتا یا باہر کی جانب نکل رہا ہوتا ہے، یہ بات ڈیزائن پر انحصار کرتی ہے۔
کون ہیلز (Cone Heels)

اس طرح کی ہیلز کی تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اسے دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی شیپ کون جیسی ہے۔
ہیل بوٹس (Heeled Boots)

یہ ہیلز خواتین کے بوٹس یعنی بند جوتوں میں جُڑی ہوتی ہیں، لیکن انہیں عام طور پر اتنا نہیں پہنا جاتا، اس طرح کے جوتے پہننے کے لیے لباس کا بھی اسی انداز سے انتخاب کیا جاتا ہے۔
کارسیٹ ہیلز (Corset Heels)

کارسیٹ ہیلز یا کارسیٹ جوتے ہیلز کی اس قسم میں شمار ہوتے ہیں جس میں پیر پیچھے سے بھی بند کیے جاتے ہیں اور انہیں سامنے سے بھی بند کیا جاتا ہے، یہ بھی پتلی، چوڑی ہر طرح کی ہیلز کے ساتھ بازار میں دستیاب ہیں۔