اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,110FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

این اے 120سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 47099ووٹ حاصل کرنا تحریک انصاف کی جیت ہے

واربرٹن(عثمان سندرانہ) تحریک انصاف پی پی 173کے امیدوارچوہدری نوشیرمان نے’’نیوز الرٹ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 47099ووٹ حاصل کرنا تحریک انصاف کی جیت ہے، ایک پڑھی لکھی خاتون نے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کیساتھ مقابلہ کیاہے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہی ہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیہ کو الیکشن جیتنے کیلئے ریاستی وسائل کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے، اگر پنجاب اور ضلعی حکومت غیرجانبدار رہتی تو ڈاکٹر یاسمین راشد بڑے مارجن سے کامیاب ہوجاتیں۔ نوشیرمان نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے موجودہ صورتحال میں مایوس کیا، انتخاب کے روز بھی 17ستمبرکو ایک طرف پولنگ جاری تھی تودوسری طرف حلقے میں مریم نواز کے حکم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری تھے