اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٓانگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

مانچسٹر:انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں جونی بیر سٹو کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جا رہے ون ڈے سیریز کے اوپنر میچ میں انگلینڈ نے آسانی سے 205رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور الیکس ہیلز نے بیٹنگ کا آغا ز کیا۔ 31کے مجموعہ پر الیکس ہیلز 19رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، تاہم جونی بیرسٹو اور کپتان جو روٹ نے شاندار بلے بازی کی، اور 125رنز کی شراکت داری قائم کی، 156کے مجموعہ پر جو روٹ 54رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری جانب جونی بیرسٹو نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریر کی پہلی شاندار سنچری بنائی اور انگلینڈ کو فتح دلوائی، مورگن 10رنز بنا سکے جبکہ جونی بیرسٹو 100اور بین اسٹوک 23رنز بنا کر نا قا بل شکست رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلر، ولیمز اور نرس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے 31ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے، بارش کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آﺅٹ فیلڈ کا فائدہ نہ اٹھا سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتی رہی۔ کرس گیل نے 3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر 41رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، لیوس 11جبکہ شائے ہوپ 35رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، پلنکٹ اور کرس ووکس نے 2,2جبکہ ڈیوڈ ویلے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین 5میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعرات 21ستمبر کو ویسٹ بریج فورڈ میں کھیلا جائے گا۔