اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عالمی برادری میانمار پر دباؤ ڈالے، پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا: شاہد خاقان عباسی

نیویارک: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو جبراً بے گھر ہونا پڑا ہے، عالمی برادری میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالے، پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو یارک میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے اوآئی سی کو مسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے ، پاکستان کومیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے اور پاکستان ان کی امداد کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد ہمسایہ ممالک میں پناہ ڈھونڈتے پھررہے ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تفریق کاخاتمہ کرناچاہیے، روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کیلئے مناسب حالات پیدا کیے جائیں اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان پرتشدد بند کرایا جائے اور انہیں میانمار کے دیگرشہریوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانمارحکومت روہنگیا مسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائزے کی اجازت دے، عالمی برادری میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔