اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قراردادمنظور

اسلام آباد(نیوزالرٹ)قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور کر لی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری طور بند کی جائے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل معاملے کا نوٹس لے،ایوان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور روہنگیا مسلمانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں، رکن اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ برما کی صورتحال پر جینیوا میں کچھ نہیں کہا گیا، او آئی سی کا کردار ختم ہوچکا ہے، اسد عمر نے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا نظر آنا چاہئیے، بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کردار بھی افسوسناک ہے، حسینہ واجد کو لیڈر بننے کا شوق ہے تو اپنا دل بڑا کریں اور اپنے دروازے کھولیں۔