اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات چیمبر آف کامرس کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ، فرینڈز گروپ کابازاروں کا دورہ اور تاجر وں سے فردا فردا ملاقاتیں

گجرات(وقاص احسان)گجرات چیمبر آف کامرس کی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے جس پر فرینڈز گروپ کے عہدیداروں اور امیدواروں نے مسلم بازار اور صرافہ بازار گجرات کادورہ کر کے تاجر ووٹرز سے فردا فردا ملاقاتیں کیں،فرینڈز گروپ کی طرف سے 21 ستمبر کو دیے جانے والے عشائیہ کیلئے دعوت نامے بھی تقسیم کر دیئے گئے ۔فرینڈز گروپ کے صدر رضوان دلدار چوہدری کا کہنا تھا کہ فرینڈز گروپ کی دن بدن مقبولیت کی وجہ سے شاہین گروپ کے صدر و مئیر گجرات ایک کمرہ میں بند ہوکر رہ گئے ہیں اورفون پر ووٹرز کے ترلے اور منتیں کررہے ہیں اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو باہر نکل کر تاجر برادری اور شہریوں کا سامنا کریں۔الحاج افضل گوندل کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ناکام مئیر کی گجرات چیمبرمیں ووٹوں کی طاقت سے انٹری بند کر دینگے ، ملک عامر ظہیر نے فرینڈز گروپ کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا