اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چیئرمین نارویجن پاکستانی کمیونٹی چوہدری محمد صدیق دھکڑ کی رہائشگاہ اوسلو میں دعائیہ محفل کا اہتمام

اوسلو ( نثار مغل ) ممتاز اوورسیز راہنما چیئرمین نارویجن پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر یونین چوہدری محمد صدیق دھکڑ نے اپنی رہائشگاہ اوسلو میں دعائیہ محفل کا اہتمام کیا ، اور اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ، خصوصی طور پر شرکت کرنے والوں میں علامہ مولانا سید اکرام شاہ جلالی ، نثار احمد مغل ممبر مصالحتی کمیٹی و کرائم کنٹرول کمیٹی ڈنگہ سابق صدر پریس کلب ، ڈاکٹر سید ساجد حسین کاظمی ایڈیشنل ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات آف ڈنگہ شامل تھے ، اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرنے والوں میں چوہدری فیصل اقبال دھکڑ صدر کمیونٹی ، ڈاکٹر عثمان ، ڈاکٹر بابر غلام مصطفی صدیق ، چوہدری عبدالستار دھکڑ شامل تھے ، اس موقع پر چوہدری عنصر سیکریالی ، محمد انور ، یاسر بھائی ، بشارت حسین ، محمد افضل سمجیت درجنوں اہم شخصیات بھی موجود تھیں ، اس موقع پر سید اکرام شاہ جلالی نے حقوق اللہ ، حقوق العباد اور مخلوق خدا کے پیدا کرنے بارے اور ان کی اہمیت ، وضو کے فرائض بارے بھی تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہہ اس میں کوئی نہیں کہ خدا اپنے رسول اور اپنی مخلوق کو جتنا پیار کرتا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور پیار کرنے کیلئے یہ مخلوق پیدا کی گئی ، مخلوق خدا کو بھی چاہے کہ وہ اپنے خالق سے اس سے بڑھ کر پیار کرے اور قرآن و سنت کا دامن تھامے رکھے جس سے انسان اور مسلمان کبھی خسارہ میں نہیں جاے گا ،

چیئرمین نارویجن پاکستانی کمیونٹی چوہدری محمد صدیق دھکڑ نے اپنی رہائشگاہ اوسلو میں دعائیہ محفل کا اہتمام http://www.newsalert.com.pk/?p=107090

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 24. September 2017